بیونس آئرس: (روزنامہ دنیا) ارجنٹائن میں ایک ایسا دیو قامت مچھر منظرعام پر آیا ہے جسے اس سے پہلے انسانی آنکھ نے کبھی نہیں دیکھا۔
کرڈوبا شہر سے تعلق رکھنے والے ایزیکوئیل لیبو نامی نوجوان نے سوشل میڈیا پر مذکورہ مچھر کی تصویر شائع کی اور لکھا میری والدہ گھر میں مچھر نما اڑنے والا کیڑا دیکھ کر خوف زدہ ہوگئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ خاص قسم کے مچھر ہوتے ہیں جو لیلیاٹہ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ایسے مچھر سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد منظرعام پر آتے ہیں تاہم اس کے کاٹنے سے جانی نقصان نہیں ہوتا تاہم جسم میں درد رہتا ہے۔