بچے نے مٹی سے بنائے کوالا بیچ کر لاکھوں ڈالر جمع کرلئے

Last Updated On 26 January,2020 11:42 pm

بوسٹن (نیٹ نیوز) امریکا کے 6 سالہ بچے نے آسٹریلیا کی ہولناک آگ سے متاثر قدرتی ماحول اور جانوروں کیلئے ایک مہم شروع کردی۔ اس مہم میں وہ مٹی سے کوالا بنا کر فروخت کر رہا ہے۔

اس کے جذبے کو دیکھ کر صرف 10 روز میں پوری دنیا سے اسے اڑھائی لاکھ ڈالر کے آرڈر ملے ہیں جو پاکستانی روپوں میں پونے چار کروڑ روپے کے برابر ہیں۔

اون کولی 4 منٹ میں ایک کوالا بنا لیتا ہے اور اسے سیاہ، سفید اور بھورا رنگ دیتا ہے۔ ہر فروخت ہونے والے کوالا سے ایک خاص رقم آسٹریلیا کی وائلڈ لائف ساؤتھ کوسٹ ریسکیو کو دی جائے گی۔