ریاض: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں ایسی خبریں پڑھنے کو ملتی ہیں جن پر فوری طور پر یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے، کچھ دلچسپ اور کچھ عجیب خبریں شائقین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتی ہیں، ایسی ہی ایک خبر سعودی عرب سے آئی ہے جہاں پر ایک خاتون نے طلاق ملنے کے بعد شادی کا جوڑا پہن کر جشن منایا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی خاتون امیرہ الناصر نے طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منایا ہے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ہے۔
#حفل_طلاق_اميره_الناصر
— وش سالفة الهاشتاق؟ (@AbtWhaat) January 26, 2020
هاشتاق مرفوع حول حفل طلاق أميرة الناصر، والتي ظهرت بإسمها هاشتاقات عديدة مؤخرًا، جميعها مرفوعة. pic.twitter.com/YJdtNdEByQ
المرصد کے مطابق اس حوالے سے ’#حفل_ امیرہ_ الناصر‘ کے عنوان سے ہیش ٹیگ پر تبصروں کی بھر مار ہے۔
#حفل_طلاق_اميره_الناصر
— المديونير (@Q_KSA_M) January 27, 2020
له ساعه يقوله وش اخبارك اخر شي يسأله انت مين pic.twitter.com/HuzEaOmXIB
امیرہ الناصرپر کو طلاق کا جشن شادی کا جوڑا پہن کر منانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس پر امیرہ نے کہا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر طلاق کے بعد شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہے تاکہ پوری دنیا کو بتا سکوں کہ علیحدگی پر خوش ہوں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ طلاق سے امیرہ کو بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔ لگتا ہے طلاق دینے والا خاوند اسے بے حد عزیز تھا۔ امیرہ کی آنکھیں آنسوﺅں سے تر ہیں۔
دوسری ٹوئٹر صارف نے کہا کہ امیرہ بہادر خاتون ہے۔ نجی آزادی میں فراست اور جرات کا مظاہرہ کیا۔ ناپسندیدہ ماحول سے ٹکر لی۔
ایسے ہی ایک صارف نے اپنے ٹویٹ میں امیرہ کے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو کچھ بھی کہنے سے قبل یہ سمجھنا چاہیے تھا کہ امیرہ کے خاوند کا اس کے ساتھ کیا رویہ تھا۔ ناحق کسی پر تنقید کرنا اچھی بات نہیں۔
Mood
— J A N U A R Y (@QueenRY131) January 27, 2020
#حفل_طلاق_اميره_الناصر pic.twitter.com/tNN5s7UDBv
mood #حفل_طلاق_اميره_الناصر pic.twitter.com/6XzQlw1Vn4
— عبدالكريم العسيري (@kemo99_) January 27, 2020
#حفل_طلاق_اميره_الناصر
— A7med Alsharif (@A7medAlsharif) January 27, 2020
Mood: pic.twitter.com/EUMvTpPTSa