واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) بی ٹو سپرٹ بمبار طیارہ اگرچہ 30 برس قبل بنایا گیا تھا لیکن اب بھی یہ دنیا کا مہنگا اور جدید ترین طیارہ ہے اور اس کی قیمت 3 کھرب روپے یعنی 2 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ طیارہ 1993 میں امریکی فوج کو دیا گیا تھا لیکن 1999 میں بوسنیا اور کسووو کی جنگ میں اس کا پہلا باراستعمال ہوا، اب تک جنگ میں ایک بھی بی ٹو طیارہ تباہ نہیں ہوا۔
یہ ہوا میں ایندھن لے سکتا ہے اور دنیا کے کسی بھی مقام پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔ طیارے کو ہر پانچ چھ سال بعد خاص پینٹ سے رنگنا پڑتا ہے اور ایک دفعہ کی رنگائی پر 6 کروڑ ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔