نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد امیر افراد شہر چھوڑ کر انسانوں سے دور عارضی پناہ گاہوں کا رخ کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تاجر نے نیویارک سے دور محفوظ مکان کرائے پر لیا جس کا معاوضہ 30 لاکھ ڈالر یعنی 50کروڑ پاکستانی روپوں سے زائد کے برابر ہے۔
نیویارک میں ٹیکسٹائل سے وابستہ ارب پتی نے نیویارک سے دو گھنٹے کی مسافت پر لانگ آئی لینڈ میں ایک شاندار گھر کرائے پر لیا، اگرچہ یہ علاقہ بھی کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ نہیں لیکن یہاں وسیع لان ہے جہاں وہ چھپ سکتے ہیں، اس قصبے کا نام برج ہیمپٹن ہے۔