25سال بعد ’’ستونِ تخلیق‘‘کی نئی تصاویر جاری کردی گئیں

Last Updated On 16 April,2020 10:41 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ناسا اور یورپی خلائی ایجنسی نے ایگل نیبیولہ اور اس کے اطراف کی مشہور تصویر اس بار انفرا ریڈ میں شائع کی ہے جسے ستونِ تخلیق یا پِلرز آف کری ایشن کا نام بھی دیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے یہ تصویر 1995 میں ہبل خلائی دوربین کی ایک سے زائد تصاویر کو جوڑ کر بنائی گئی تھی تاہم اب یہ تصویر انفراریڈ کیمرے سے لی گئی ہے اور قدرے واضح ہے جس میں گردوغبار، گیسیں اور نیلا سایہ ستونوں کو ایک خوبصورت روپ دے رہا ہے۔

یہ تصویر بھی ہبل خلائی دوربین کے ذریعے ہی لی گئی اور25 سال بعد دوبارہ منظر عام پر آئی ہے۔