لاک ڈاؤن میں بندروں کا نیا مشغلہ، پتنگ بازی کرنے لگے

Last Updated On 17 April,2020 02:04 pm

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بندر یوں تو انسانوں کی نقالی کرنے میں مشہور تھے ہی لیکن اب مزید ایک قدم آگے بڑھ کر پتنگ اڑانے جیسے کام بھی سر انجام دینے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے بعد دنیا بھر میں جنگلی جانور انسانی آبادیوں میں نظر آرہے ہیں اور وہ بلا خوف مٹر گشت کر رہے ہیں۔ عام طور پر مشہور ہے کہ بندر خوراک کی تلاش کیلئے انسانی طرز عمل اپناتے ہیں لیکن بندر اب انسانوں والے دیگر کاموں میں بھی ماہر نظر آنے لگے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندر ایک گھر کی چھت پر چڑھ کر پتنگ بازی کررہا ہے جبکہ لوگ اس کی تعریف میں قصیدے بیان کرتے سنائی دے رہے ہیں۔