میکسیکو سٹی: (روزنامہ دنیا) میکسیکو کی ریاست واخاکا میں سیاحوں کے لئے کئی بیچ بنائے گئے ہیں جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا تھا لیکن اب وہاں مگرمچھوں کا بسیرا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اب کورونا وائرس کے باعث واخاکا کے سیاحتی مقام ویران ہو گئے ہیں اورایک دہائی میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیاحتی مقام پر مگر مچھ آرام کرتے نظر آئے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ ہوٹل اور ریزورٹس بند ہونے سے چیتے بھی ہوٹل کی لابی میں دندناتے نظر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیاحتی مقامات بالکل بند ہیں، دنیا بھر کے کئی ممالک میں مہلک وائرس کے باعث سیاحتی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔