سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیا کے جنگلات میں گزشتہ برس بھڑکنے والی آگ نے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم فائٹر فائٹرز نے دلیرانہ کوششوں کی بدولت ڈائنوسار دور کے درخت وولمی صنوبر کے باغ کو بچا لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ قدیم درخت معدومی کے خطرے سے دوچار ہے، آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز کے نیلے پہاڑوں پر موجود اس جنگل میں وولمی صنوبر کا باغ بھی موجود تھا، فائٹر فائٹرز نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اس باغ کو آگ سے بچا لیا۔
یہ درخت معدوم ہونے کے قریب ہیں جس کی پھولی پھولی گہری نسواری رنگ کی چھال کودنیا کی نایاب ترین انواع میں شمار کیا جاتا ہے۔ وولمی صنوبر کے ان درختوں کو زندہ رہنے کیلئے گیلا اور سایہ دار ماحول درکار ہوتا ہے اور یہ ہرجگہ اگ نہیں سکتا ، اس کی شاخوں کے آخر پر بُھٹّے نکلتے ہیں جو 40 میٹر اونچائی تک جا سکتے ہیں۔