استنبول: (نیٹ نیوز) کبوتر بازی کے شوق کو نشہ کہا جاتا ہے اور اس شوق پر لاکھوں روپے خرچ کر دئیے جاتے ہیں، یہاں تک کہ ان کیلئے خصوصی زیور بھی بنائے جاتے ہیں۔
کبوتر باز اپنے کبوتروں کو بہت سجا سنوار کر رکھتے ہیں اور کبوتروں کی گردن میں ایک چھوٹا سا زیور پہنایا جاتا ہے جسے ’’سیاہ کنفرلی ‘‘کہا جاتا ہے۔
اس کی موجود قیمت 243 ڈالرز (40ہزار 700 روپے پاکستانی) ہے۔ ترکی میں شان لی ارفا کا علاقہ کبوتروں کی خرید وفروخت اور ان کے زیورات کیلئے شہرت رکھتاہے۔
یہ علاقہ شام کی سرحد سے صرف 50 کلومیٹر دور ہے۔ یہاں ایک کبوتر ریکارڈ قیمت 8500 یورو (16 لاکھ 94 ہزار روپے) میں فروخت کیا گیا تھا۔