بہار: (روزنامہ دنیا) بہار کے ضلع گایا کے گاؤں کوٹھی لاوا کے لونگی بھویان نے مسلسل 30 سال تک تنِ تنہا نہر کھودی ہے کیونکہ اس کا علاقہ پانی سے محروم تھا۔ قریبی پہاڑیوں پر گرنے والا برساتی پانی مختلف راہ سے دریا میں جا گرتا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھیرے دھیرے لوگ علاقہ چھوڑنے لگے لیکن 30 برس سے لونگی بھویان اکیلے ہاتھ سے نہر بنارہے ہیں۔ اس نہر کی چوڑائی 4 فٹ، گہرائی 3 فٹ اور لمبائی 4 کلومیٹر سے بھی زیادہ ہے۔
اس مشقت میں کسی نے بھی لونگی کی مدد نہیں کی اور اس نے اکیلے یہ کام کیا ہے،اب لونگی نے دریا کا رخ موڑ کر پانی کو دیہات کے قریب پہنچایا ہے جہاں اب ایک چھوٹا سا تالاب بن چکا ہے۔ اس پانی سے جانور سیراور کھیت سیراب ہوتے ہیں۔ گاؤں کے تمام لوگ اسے اب ‘ دی کینال مین’ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔