اٹلی: (روزنامہ دنیا) اٹلی میں ایلپائن کے پہاڑی بکرے اتنے ماہر ہیں کہ وہ اپنے نوکیلے کھروں سے دیوار کو گرفت کرلیتے ہیں اور بڑٰی پھرتی سے اس پر چڑھتے اور اترتے ہیں۔ یہ ہنر انہیں اپنے شکاریوں سے بچاتا ہے لیکن وہ بالکل عمودی دیواروں پر بھی آسانی سے چل سکتے ہیں۔
اٹلی کے علاقے پائڈومونٹ کے ایک بڑے ڈیم میں بکروں کی مہارت دیکھی جاسکتی ہے۔ بکرے اوپر چڑھ کر اپنی مرغوب غذا کھاتے ہیں جو ایک طرح کا نمک ہے۔ یہ نمک ڈیم کی اوپری دیواروں پر جمع ہوتا رہتا ہے۔ جسم میں نمک کی کمی واقع ہوجائے تو آئی بیکس کمزور اور لاغر ہو جاتے ہیں۔
ان کی ہڈیاں بُھربُھری ہوجاتی ہیں جس کے بعد چلنے پھرنے میں دقت پیدا ہوتی ہے۔ نمک کی کمی سے ان کا اعصابی نظام اور پٹھے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ سنجینو ڈیم کی دیواروں پر نمک کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اور اس کیلئے یہ بکرے اوپر تک جاتے ہیں۔