لاہور:(روزنامہ دنیا) سری لنکا میں پایا جانے والا حیرت انگیز پرندہ لنکائی قور باغ دہن اپنی حیثیت اور خصوصیت میں علیحدہ مقام رکھتا ہے یہ نسلی اعتبار سے نائٹ جر پرندے کے قریب ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لنکائی قور باغ دہن اس نسل کا سب سے چھوٹا پرندہ ہے ۔یہ فراگ ماؤتھ سری لنکا اور بھارت میں پایا جاتا ہے ۔یہ قور باغ دہن پرندہ جسمانی اعتبار سے 23 سینٹی میٹر تک بڑھ سکتا ہے ، مٹیالی رنگ کے اس پرندہ کی نظر کافی تیز ہوتی ہے ۔اس پرندے کی خوراک میں کیڑے مکوڑے اور کیچوے شامل ہیں۔
لنکائی فراگ ماؤتھ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پرندہ دن کے وقت چھپا رہتا ہے جبکہ رات کے وقت متحرک ہوتا ہے ، دشمنوں سے بچنے کے لیے یہ خود کو ٹہنیوں میں کیموفلاج کرلیتا ہے ۔بھارت میں اس کی افزائش کا موسم جنوری سے اپریل اور سری لنکا میں فروری سے مارچ تک ہوتا ہے ۔