ملکہ وکٹوریہ کا چاکلیٹ کا تحفہ 121سال بعد مل گیا

Published On 02 April,2021 10:27 am

لندن:(روزنامہ دنیا) ایک سو اکیس سال قبل ملکہ برطانیہ کی جانب سے جنوبی افریقہ میں لڑنے والے فوجی کو بھیجی جانے والی چاکلیٹ بار اسی حالت میں ملی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چاکلیٹ بوئر جنگ لڑنے والے ایک فوجی سر ہینری ایڈورڈ پاسٹن کو بھجوائی گئی جو ان کے ہیلمٹ سے ملی ہے ۔یہ چاکلیٹ مشرقی انگلینڈ کے علاقے نورفوک میں 500سال پرانے آکسبرگ ہال میں ان کے آبائی گھر میں موجود تھی۔ تاریخی ورثے کے حوالے سے کام کرنے والے ادارے کیمطابق چاکلیٹ کے دھاتی ڈبے کے ساتھ ملکہ وکٹوریہ کا ہاتھ سے لکھا یہ پیغام بھی موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کے نئے سال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔

ڈبے پر ساؤتھ افریقہ 1900 بھی لکھا گیا ہے جبکہ ساتھ میں ملکہ کی تصویر بھی ہے ۔نیشنل ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ہینری نے ہیلمٹ اور چاکلیٹ کو جنگ کی یادگار کے طور پر رکھ لیا تھا۔
 

Advertisement