نارنجی چہرے والی مکڑی کوفلمی کردار‘نیمو ’ کا نام دیدیا گیا

Published On 02 April,2021 10:45 am

میلبورن:(روزنامہ د نیا) ایک سائنسدان کو جنوبی آسٹریلیا کی آبگاہ میں ایک نئی قسم کی مکڑی دکھائی دی جس کا چہرہ شوخ نارنجی رنگ کا تھا۔

 میڈیا رپورٹ کے مازبق مکڑی کی رنگت کو دیکھتے ہوئے اسے اینی میشن فلم ‘فائنڈنگ نیمو’ کی کلاؤن فِش ‘نیمو’ کا نام دیا گیا ہے ۔ اس طرح اس کا پورا نام میراٹس نیمو قرار پایا ہے ۔اس نوع کا تعلق پی کاک سپائیڈر سے ہے جو ناچتی اور تھرکتی رہتی ہیں۔ اس کا چہرہ نارنجی ہے اور اس پر سفید دھاڑی ہے ۔

مکڑی پر چار خوبصورت روشن آنکھیں ہیں۔ اس کی رنگت کلاؤن فش کی طرح ہے اور اسی بنا پر نودریافت مکڑی کو نیمو کا نام دیدیا گیا ہے ۔اب سے قبل سائنس اس خوبصورت مخلوق سے ناواقف تھی۔ واضح رہے کہ یہ مکڑی اتنی چھوٹی ہے کہ یہ چاول کے دانے سے بڑی نہیں اور اس کے نر ملاپ کے وقت والہانہ رقص کرتے ہیں۔
 

Advertisement