روم:(روزنامہ دنیا) ایک سنسان جزیرے پر مسلسل 32 سال سے اکیلے رہنے والے شخص کو اب آخرکار یہ جزیرہ چھوڑنا پڑ رہا ہےکیونکہ ایک نجی کمپنی نے یہ جزیرہ خریدلیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 81 سالہ مورو مورانڈی1989 کو اپنی کشتی میں یہاں سے گزررہے تھے کہ ان کی کشتی الٹ گئی اور وہ مشکل سے اس جزیرے بوڈیلی پر جاپہنچے ۔ یہ جزیرہ اپنے گلابی ساحلوں کی وجہ سے بہت مشہور ہے اور مورو نے یہی رہنے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے دردمندی سے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ جزیرے کی نئی انتظامیہ اس کی ویسے ہی حفاظت کرے گی جس طرح میں نے ماحولیاتی طور پر اس کا خیال رکھا تھا۔
اگرچہ عوام کے 70 ہزار دستخطوں میں مورو کو جزیرے پر رہنے کی درخواست حکومت سے کی گئی ہے ۔ اس کے بعد مورو نے خود یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس جزیرے کو چھوڑ کر ایک چھوٹے سے فلیٹ میں اسی ماہ منتقل ہوجائیں گے ۔