آتش فشاں پہاڑ پر ژالہ باری کا ناقابل یقین منظر، دیکھنے والے ششدر رہ گئے

Published On 28 April,2021 11:18 am

ریاض:(روزنامہ دنیا) سعودی شہر حائل میں آتش فشاں پہاڑ پر ژالہ باری کے ناقابل یقین منظر کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور قدرت کے کرشمے پر حیران ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حرۃ بنی رشید، مدینہ منورہ کے شمال مشرق میں واقع ہے جہاں سیاہ آتش فشاں پر ہونے والی ژالہ باری کے مناظر کو ابو فیصل البداح نامی فوٹوگرافر نے کیمرے کی آنکھ سے قید بھی کیا۔سعودی فوٹوگرافر کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ژالہ باری سے قبل پہاڑ کے اوپر چھائے ہوئے بادل کا منظر عجیب شکل اختیار کئے ہوئے تھا، فضا میں بادلوں کا ایک گھنٹے تک پہرہ رہنے کے بعد آتش فشاں پر ژالہ باری شروع ہوگئی، اتنی زیادہ ژالہ باری اس علاقے میں پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

ابوفیصل کا کہنا تھا کہ ژالہ باری کے دوران اس علاقے میں درجہ حرارت کافی حد تک گر گیا تھا، سیاہ زمین سفید رنگ اختیار کرچکی تھی، ایسے عجیب مناظر پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے ۔ژالہ باری کے بعد آتش فشاں کے اطراف لوگوں کی بڑی تعداد سیر کیلئے بھی پہنچی۔

 

Advertisement