مونا لیزا کی جعلی پینٹنگ لاکھوں ڈالرز میں نیلام

Published On 22 June,2021 08:14 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) نامور مصور لیونارڈو ڈاؤنچی کی شہرہ آفاق پینٹنگ ‘مونا لیزا’ کی نقل 34 لاکھ ڈالر (53 کروڑ پاکستانی روپے ) میں فرانس کے کرسٹی آکشن ہاؤس میں نیلام ہوگئی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق مونا لیزا کی نقل جسے ‘ہیکنگ مونا لیزا’ کہا جاتا ہے کو آن لائن نیلامی میں دو سے تین لاکھ ڈالر میں فروخت کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا لیکن یہ پینٹنگ 10 گنا زیادہ قیمت میں نیلام ہوئی۔کرسٹی آکشن ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ یہ مونا لیزا کی پینٹنگ سے متعلق ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

کرسٹی آکشن ہاؤس کے مطابق ریمنڈ ہیکنگ نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اس پینٹنگ کو ڈاونچی کی اصل پینٹنگ ثابت کرنے اور لوور میوزیم میں موجود تصویر کو جعلی قرار دینے میں گزار دیا۔آکشن ہاؤس کے مطابق ریمنڈ ہیکنگ نے یہ پینٹنگ صرف 4ڈالرز میں خریدی تھی۔ کرسٹی آکشن ہاؤس نے کہا کہ ’یہ نقل لوور میوزیم میں موجود پینٹنگ جیسی نہیں ہے لیکن تصویروں کی دنیا کا جادو پیش کرتی ہے۔
 

Advertisement