سمندری ابابیل ڈرون کے ڈر سے ’’گھربار‘‘چھوڑ کر فرار

Published On 20 June,2021 08:16 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) انتہائی حساس اور اپنی بقا کے خطرے سے دوچار سمندری ابابیلوں نے اپنے مسکن پر ڈرون گرنے کے بعد وہاں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہےاور اب تک واپس نہیں آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے بولسا چیکا ماحولیاتی پارک میں نایاب ترین ایلگینٹ ٹرن ہر سال انڈے دینے آتے ہیں یہ خوبصورت پرندہ سمندری ابابیل کی ایک قسم ہے ۔پارک میں گزشتہ ماہ ایک ڈرون آ گرا تھا جس کے بعد پرندے وہاں سے غائب ہوگئے ہیں اور آج تک واپس نہیں آئے ہیں جبکہ ان کے 2ہزار کے قریب انڈے بھی وہیں پڑے ہوئے ہیں جوکہ اب خراب ہوچکے ہیں ۔
ڈرون پائلٹس کو پرندوں کے  ہزاروں انڈے خراب ہونے کے نتیجے میں نسل کی تباہی اور ماحول کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے، علاقے میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہے اس کے باوجود پائلٹس نے ممنوعہ علاقے میں ڈرون اڑاے اور ماحول کو ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا۔

Advertisement