کوڑے کے ڈبے سے 350 سال پرانے فن پارے برآمد

Published On 20 June,2021 09:30 pm

فرینکفرٹ: (نیٹ نیوز) جرمنی میں نیشنل موٹروے پراوہرن شہر کے نواح کے سروس روڈ ایریا میں کوڑے کے ایک ڈبے سے تقریباً 350 سال پرانی دو بیش قیمت پینٹنگز ملی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پینٹنگز 64 سالہ شہری کو دھاتی کنٹینر میں کوڑا پھینکتے ہوئے ملی تھیں۔ ماہرین نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ دونوں فن پارے 17ویں صدی میں بنائی گئی اصلی اور بہت قیمتی آئل پینٹنگز ہیں۔

ان دونوں فریم شدہ پینٹنگز میں سے ایک معروف اطالوی مصور پیئترو بیلوٹی کا بنایا ہوا سیلف پورٹریٹ ہے جس میں وہ مسکرا رہے ہیں اور جس پر سال 1665ء لکھا ہوا ہے۔

وہ 1627ء میں پیدا ہوئے اور ان کا انتقال 1700ء میں ہوا تھا۔ دوسری پینٹنگ معروف ڈچ مصور سیموئل فان ہوگ شٹراٹن کا بنایا ہوا ایک لڑکے کا پورٹریٹ ہے جس پر کوئی تاریخ درج نہیں، وہ 1627ء میں پید ا ہوئے اور 1678ء میں چل بسے تھے۔
 

Advertisement