جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقا میں پولیس نے 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند روز جنوبی افریقا کی 37 سالہ خاتون نے اس وقت عالمی میڈیا میں جگہ بنائی جب ان کے حوالے سے مشہور ہوا کہ انہوں نے بیک وقت 10 بچے پیدا کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 37 سالہ گوسیامے تھامارا نے نارمل ڈیلیوری سے 10 بچوں کو جنم دیا جس میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کے خاتون نے جھوٹ بولا تھا اور ان کے ہاں کسی بچے کی پیدائش نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش
خبررساں ادارے کے مطابق خاتون نے بچوں کی پیدائش سے متعلق جھوٹ بولا تھا، گوسیامے تھامارا نفسیاتی مریض ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا جب کہ وہ حاملہ بھی نہیں ہوئی تھیں لہذا اب انہیں جھوٹ اور فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقی حکام نے دس بچوں کی پیدائش کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کسی بھی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم نہیں دیا ہے۔