تیز بارش کے دوران بیٹی کو فٹ پاتھ پر آن لائن کلاس دلوانے والے والد کی تصویر وائرل

Published On 21 June,2021 05:48 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاسٹ کرناٹکا میں تیز بارش کے دوران فٹ پاتھ پر بیٹی آن لائن کلاس لے رہی ہے جبکہ والد چھتری تھامے پاس کھڑا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائرل تصویر میں بچی کو فٹ پاتھ پر آن لائن کلاس لیتے جب کہ والد نریانا کو بچی پر چھتری لگائے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

بالاکا گاؤں سے تعلق رکھنے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ اسے گاؤں میں بہتر انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں لہٰذا اچھے نیٹ ورک کے حصول کے لیے گاؤں کے باہر جانا پڑتا ہے۔

زیر نظر تصویر میں موجود لڑکی بہتر انٹرنیٹ سہولت میسر نہ ہونے کے سبب تیز بارش کے باوجود بھی گھر سے باہر آن لائن کلاس لینے پر مجبور ہے۔

مذکورہ گاؤں سے تعلق رکھنے ایک اور طالبعلم کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ میں بی اے کا طالبعلم ہوں، ہمارے گاؤں میں انٹرنیٹ کنکشن نہیں اور بغیر انٹرنیٹ آن لائن کلاسز لینا خاصا دشوار کن ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کے دوران ہم 30 سے 40 طالب علم گاؤں سے باہر جاکر آن لائن کلاس لیتے ہیں، مون سون کے آغاز کے باوجود ہم طالب علم 9سے 1 بجے تک آن لائن کلاس لیتے ہیں۔
 

Advertisement