مصر کا سب سے بڑا اور 3 ہزار سال قدیم شہر دریافت

Published On 21 June,2021 08:28 am

قاہرہ:(روزنامہ دنیا) مصری آثار قدیمہ نے قاہرہ سے دور تین ہزار سال پرانا ’گمشدہ سنہری شہر‘دریافت کرلیا جو اب تک دریافت ہونے والا سب سے بڑا اور قدیم شہر ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر 1353 سے 1391 قبل مسیح میں فرعون امین حوتب سوم کی حکمرانی میں آباد تھا۔ ماہرین آثار قدیمہ کو کھدائی کے دوران قیمتی زیورات، رنگین مٹی کے برتن اور مصریوں کے تعویذ سمیت دیگر قیمتی اشیا بھی ملی ہیں۔

ماہرین نے میڈیا کو بتایا کہ قدیم شہر میں بیکری، رہائشی علاقہ اور انتظامیہ ضلع بھی برآمد ہوا، کھدائی کے دوران مٹی کی کچھ اینٹیں بھی برآمد ہوئیں جس پر فرعون امین حوتپ سوم کی مہر ثبت تھی۔ شہر زمین کے نیچے محفوظ حالت میں موجود تھا، جس کی دیواروں اور کمروں میں رکھی روزمرہ کی اشیا بھی ملی ہیں۔


 

Advertisement