لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ سے ایک حیران کن خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے جہاں پر ایک گاہک ٹپ کے طور پر ویٹرز کو 16 ہزار امریکی ڈالر ٹپ دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو ہیمپ شائر میں واقع سٹمبل اِن بار اینڈ گرل نامی ریسٹورینٹ اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنا جب یہاں آنے والے ایک عام گاہک نے ٹپ کے طور پر ویٹرز کو غیر معمولی رقم دی۔
ریسٹورینٹ میں آنے والے آدمی نے کھانا آرڈر کیا جس کا بل 37 ڈالر بنا، اس شخص نے کھانا ختم کیا اور بل کا مطالبہ کردیا، بل لانے والے ویٹر نے اسے بل تھمایا تاکہ وہ پیسے دے سکے، اس شخص نے رقم دیتے وقت تین بار یہ جملا کہا کہ یہ سب کسی ایک پر خرچ مت کرنا۔
ریسٹورینٹ کی مالکن مائیک کے مطابق ویٹر نے یہ سنتے ہی رقم پر نظر ڈالی جس کے بعد ہر کسی کے ہوش اڑ گئے کیونکہ اس شخص نے 16000 ڈالر ٹِپ ادا کی تھی جو پاکستانی روپے میں 25 لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔
مائیک نے سوالیہ انداز میں اس شخص کی جانب دیکھا تو اس نے کہا کہ آپ لوگ بہت محنت کرتے ہیں، میں چاہتا ہوں آپ اسے رکھیں۔
مالکن کے مطابق انہیں لگا یہ نادانی میں کیا ہوگا لیکن مینیجر نے اس شخص سے بات کی تو پتا چلا اس نے خود یہ ٹپ دی۔ گاہک نے مینیجر سے درخواست کی کہ اس کا نام پوشیدہ رکھا جائے۔