لندن: (دنیا نیوز) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ کنزرویٹو پارٹی میں اسلاموفوبیا کی انکوائری آزادانہ ماحول میں نہیں ہوئی۔ آزادانہ انکوائری کے لیے وہ ہیومن رائٹس کمیشن کو خط لکھیں گی۔
تفصیل کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی میں اسلاموفوبیا کا مسئلے پر ہاؤس آف لارڈز کی رکن سعیدہ وارثی نے انکوائری رپورٹ کو غیر آزادانہ اور جانبدار قرار دے دیا ہے۔ سعیدہ وارثی کا کہنا ہے کہ کئی سال پہلے اسلاموفوبیا کا مسئلہ اٹھایا گیا تو ان کی پارٹی کے لیڈرز ماننے کو تیار نہیں تھے تاہم انکوائری رپورٹ میں اسلاموفوبیا کو ایک مسئلہ تسلیم کیا گیا ہے۔
سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسلمانوں سے متعلق منفی موقف اپنایا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انکوائری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ماحول میں نہیں ہوئی۔
انہوں نے نے غیر جانبدارانہ انکوائری کے لیے ہیومن رائٹس کمیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔