پورٹ ویلا: (روزنامہ دنیا) دنیا کا واحد ڈاک خانہ جو کہ مکمل طور پر زیر آب ہے ، اس ڈاک خانے سے واٹر پروف ڈاک پوری دنیا میں بھیجی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پوسٹ آفس جنوبی بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے ملک وینوواٹو کے ہائیڈوے جزیرے کے قریب موجود ہے جس کا افتتاح 2003 میں کیا گیا تھا، جو کہ آج بھی کام کررہا ہے ۔ یہ ڈاک خانہ بمشکل 10 فٹ یا 3 میٹر گہرائی میں موجود ہے ۔ زیرِ آب انوکھے پوسٹ آفس سے آپ واٹر پروف پوسٹ کارڈ خرید سکتے ہیں اور ان پر ٹکٹ لگا کر دنیا بھر میں کہیں بھی بھیج سکتے ہیں۔
اگر عملے کا کوئی فرد ڈاک خانے میں موجود نہ بھی ہو تو آپ قریبی ڈاک خانے کے ڈبے (ڈراپ باکس) میں اپنا پوسٹ کارڈ ڈال سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ وینوواٹو پوسٹ آفس میں موجود کلرک سیاہی کے بجائے ایک خاص مہر کا استعمال کرتے ہیں ہے تا کہ مزید کارروائی کی سند رہے۔