لاہور:(روزنامہ دنیا) ایسی خطرناک مچھلی جو 500واٹ کا بجلی کا جھٹکا لگا سکتی ہو اس کے ساتھ کھیلنا کتنا خطرناک ہوسکتا ہے مگرایئل مچھلیوں کے نگران نے جانورکو بھی محبت کرنا سکھا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بہت بڑے مچھلی گھر کی صفائی کرنے کی ڈیوٹی پر مامور ملازم مچھلیوں سے بہت محبت کرتا ہے یہ بجلی پیدا کرنے والی ایئل مچھلیاں ہیں۔ان کی لمبائی 2.5 میٹر سے بھی زائد ہوسکتی ہے اور اس کا وزن میں 20 کلوگرام تک ہوتا ہے ۔ یہ عام طور پر بجلی کے چارج کی صلاحیت پیدا کرنے کیلئے پہچانی جاتی ہیں کیونکہ ان کا جسم بجلی پیدا کرنے والے ٹشو پر مشتمل ہے۔
مچھلی گھر میں موجود ایئل نامی مچھلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں ملازم ایئل مچھلی کے ساتھ کھیل رہاہے اور وہ بھی اس سے بہت مانوس ہے ۔ماہرین آبی حیات نے متنبہ کیا ہے کہ ایئل مچھلی خطرناک مخلوق ہے اور وہ اپنے خطرناک جبڑے اور تیز دانتوں سے آسانی سے انسان کو شدید زخمی یا مار بھی سکتی ہے ۔