اٹلی میں گلیشئر کو پگھلنے سے بچانے کے لیے ڈھانپ دیا گیا

Published On 02 July,2021 10:45 am

ایتھنز: (دنیا نیوز) اٹلی میں گلیشئر کو پگھلنے سے بچانے کے لیے کور کر دیا گیا، ماحولیات کے کارکنوں کے کام کرنے کی ڈرون فوٹیج بھی جاری کی گئی۔

اٹلی کے شمالی علاقے کے پریسینا گلیشئر کو پگھلنے سے بچانے کے لیے اقدمات کئے جا رہے ہیں، ماحولیات کے کارکنوں نے ایک لاکھ 20 ہزار مربع میٹر کی سطح کو کپڑے سے ڈھانپ دیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح سے 70 فیصد برف کو پگھلنے سے بچایا جا سکتا ہے۔

1993ء سے گلیشئر اپنا ایک تہائی حجم کھو چکا ہے، ماحولیاتی کارکنان شیٹس کو کھول کر لمبی پٹیوں میں تبدیل کر دیتے ہیں جو 2700 سے 3000 میٹرز تک کے رقبے کو ڈھانپ لیتی ہیں، بعد ازاں ان لمبی پٹیوں کو آپس میں سی دیا جاتا ہے۔ ریت سے بھرے بیگ ان کورز کو تیز ہواوں میں اڑنے اور اپنی جگہ سے حرکت کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ان شیٹس پر 400 یورو لاگت آتی ہے جبکہ تنصیب کیلئے 6 ہفتوں کا عرصہ درکار ہوتا ہے، سرما آنے پر ان شیٹس کو اٹھا دیا جاتا ہے۔