ہار بیوی کی بجائے ساس کو پہنانے والے دلہے کی سٹیج پر گرنے کی ویڈیو وائرل

Published On 30 June,2021 05:33 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نشے میں دلہا دلہن کے ساتھ موجود اس کی والدہ کو ہار پہنانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اس کے بعد وہ بیوی کو ہار پہنانے کی کوشش میں سٹیج پر ہی گر پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے حال ہی میں بھارت میں ہونے والے شادی کی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیوکوانسٹاگرام پر تھوڑی زیادہ پی لی یار کے کیپشن کے ساتھ ڈالا گیا ہے۔

ویڈیو دلہا کی دلہن کو ہار پہنانے کے وقت کی ہے جس میں نشے میں دھت دولہا اسٹیج پر دلہن کو ہار پہنانے کی رسم کے لیے موجود ہے۔

ویڈیو میں دلہن کے برابر میں اس کی والدہ موجود ہے اور اس دوران نشے میں جھومتے دلہا نے ہار اپنی دلہن کی بجائے ساس کے گلے میں ڈالنے کی کوشش کی۔

عین اسی لمحے دلہا کے عقب میں موجود شخص اس کو پکڑ کر کھینچتا ہے اور اس دوران دلہا تھوڑا ہوش میں آتے ہوئے دلہن کو ہار پہنانے کی کوشش کرتا ہے لیکن نشے کے باعث وہ ہار پہنانے میں ناکام ہوکر سٹیج پر گرپڑتا ہے۔ دلہا اس بار بھی کوشش میں ناکام رہتے ہوئے سٹیج پر ہی گرجاتا ہے۔
 

Advertisement