مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر دلہا ناراض، بارات واپس لے گیا

Published On 28 June,2021 05:27 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو حیران کر ڈالا ہے، جہاں پر دلہن والوں کی طرف سے کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہ کرنے پر دلہا بارات واپس لے گیا اور دوسری خاتون کیساتھ شادی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے کمطابق ریاست اوڈیسا کے ضلع جے پور میں شادی کی تقریب میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب باراتیوں کو حسب وعدہ کھانے میں مٹن کڑاہی پیش نہیں کی گئی۔ 27 سالہ دلہا رماکانت پترا اس پر ناراض ہو گیا اور ساتھ ہی شادی سے انکار کر دیا۔

دلہن والوں نے دلہا اور اس کے گھر والوں کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن دلہا مسلسل جھگڑا کرتا رہا اور بارات واپس لے گیا۔ باراتی ایک عزیز کے گھر ٹھہرے اور راستے میں پڑنے والے گاؤں کی لڑکی سے دلہا کی شادی کروا کر واپس گاؤں لوٹے تاکہ بارات خالی واپس آنے کا طعنہ نہ ملے۔

یہ بھی پڑھیں: سسرال پہنچتے ہی دلہن نے دلہے کو تھپڑ مار ڈالا

ادھر دلہن والوں نے پولیس سے رجوع کرلیا ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا دوسری شادی کر چکا ہے اور اب صلح صفائی کی بھی گنجائش نہیں بنتی۔ بھارت میں حالیہ چند دنوں میں عجیب و غریب وجوہات کی بنا پر بارات واپس لے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
 

Advertisement