قوس قزح جیسے رنگوں والا سانپ، دیکھنے والے حیران

Published On 28 June,2021 09:09 am

کیلیفورنیا:(روزنامہ دنیا) قوس قزح کے رنگوں والے سانپ کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے،یہ رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہلاتے ہیں اور یہ دنیا کے سب سے وزنی سانپ ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خاص سانپ کی ویڈیو آج کل سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے جے بریور نامی ایک شخص نے پوسٹ کیا ہے ۔ جے امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریپٹائل زو کا بانی ہے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک ڈبے میں ایک نہایت نایاب سانپ کے ساتھ موجود ہے ۔ سورج کی شعاعیں جب سانپ پر پڑتی ہیں تو سانپ کی جلد قوس قزح کے رنگوں جیسی ہوجاتی ہے ۔یہ سانپ رینبو ریٹی کیولیٹڈ پائتھون کہلاتے ہیں اوران کا وزن دیگر سانپوں سے زیادہ ہوتا ہے ۔

گو کہ یہ زہریلے نہیں ہوتے لیکن اپنے شکار کے گرد لپٹ کر اپنے وزن کے باعث اسے ہلاک کر ڈالتے ہیں۔کئی افراد اسے گھر میں بھی پالتے ہیں لیکن اس کیلئے سانپوں کے بارے میں مکمل معلومات رکھنا ضروری ہے ۔جے بریور کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پرلاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
 

Advertisement