کیا آپ بتاسکتے ہیں تصویر میں دوسرا تیندوا کہاں چھپا بیٹھا ہے؟

Published On 28 June,2021 09:52 am

لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ پر نت نئی تصویریں پوسٹ کی جاتی ہیں جن میں کچھ نقلی تاہم کچھ اصلی بھی ہوتی ہیں، زیر نظر تصویر ایک جنگل کی ہے جہاں ویسے تو ایک تیندوا نظر آ رہا ہے مگر حقیقت میں دو ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جانوروں کو قدرت نے یہ صلاحیت دی ہےکہ وہ اپنے ماحول کے رنگ میں رنگے نظر آتے ہیں، ایسی صورت حال میں ان کو تلاش کرنا خاصا مشکل ہو جاتا ہے بلکہ بعض اوقات تو شیر چیتے یا دیگر درندے اپنے ہم رنگ ماحول کا فائدہ اٹھا کر انسانوں پر اچانک حملہ آور بھی ہو جاتے ہیں۔

زیر نظر تصویر میں بھی کچھ ایسا ہی معاملہ ہے کہ فوٹو گرافر نے تیندوے کے جوڑے کی تصویر اس انداز سے اتاری ہے کہ ایک تو سامنے ہی نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا درخت کے رنگ میں ایسے رنگا ہے کہ نظر ہی نہیں آ رہا۔ تیندوے کی یہ دلچسپ تصویر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ خوب کمنٹس کر رہے ہیں۔

اگر آپ کو بغور دیکھنے پر بھی دوسرا تیندوا نہیں مل رہا تو ہم مدد کئے دیتے ہیں، دوسرا تیندوا درخت کے تنوں کے درمیان موجود ہے اور کیمرہ مین پر نظریں جمائے بیٹھا ہے، مگر اس کے انداز میں قطعی غصہ نہیں جیسے اپنی مرضی سے تصویر اتروا رہا ہو۔


 

Advertisement