قاتل وہیل مچھلیوں نے کشتی پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

Published On 30 June,2021 08:43 am

لندن:(روزنامہ دنیا) برطانوی جہاز کا عملہ جبرالٹر کے قریب سے گزر رہا تھا کہ 30 کے قریب قاتل وہیل مچھلیوں نے ان کی کشتی کا گھیراؤ کرلیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بڑی تدواد میں وہیل مچھلیاں پہلے کشتی کے آس پاس چکر لگاتی رہیں،بعد ازاں وہیل مچھلیوں نے باقاعدہ کشتی پر حملہ کیا جس سے کشتی کو خاصا نقصان پہنچا۔ کشتی کا نچلا حصہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا جس کے بعد عملے کو جبرالٹر میں پناہ لینی پڑی۔ قاتل مچھلیوں کا یہ خوفناک کھیل 2 گھنٹے تک چلتا رہا اور بعد میں بھی وہ کشتی کے ساتھ ساتھ تیرتی رہیں۔

عملے کا کہنا ہے کہ اگر کشتی سمندر میں ڈوب جاتی تو ہم ان قاتل وہیل مچھلیوں کے رحم و کرم پر ہوتے ۔یہ طے نہیں کیا جاسکا کہ کس وجہ سے وہیل مچھلیوں نے کشتی پر حملہ کیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے ماضی میں کوئی وہیل مچھلی اس کشتی سے زخمی ہوئی ہو، ان کا یہ حملہ بہت منظم تھا۔
 

Advertisement