میکسیکو سٹی: (ویب ڈیسک) خلیج میکسیکو کے سمندر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اور لوگ پانی میں سے لپکتے شعلوں کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ کچھ لوگوں نے ویڈیوز بنا لیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
رائٹرز کے مطابق جزیرہ نما یوکاٹن میں لگنے والی آگے کے حوالے سے آئل کمپنی پیمیکس کا کہنا ہے کہ پانی کے نیچے سے گزرتی گیس پائپ لائن میں لیکج کی وجہ سے آگ لگی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعلے پانی کے اندر سے باہر نکل رہے ہیں اور آتش فشاں کے لاوا سے مشابہہ لگ رہے ہیں جس کو سوشل میڈیا صارفین ’آئی آف فائر‘ کہہ رہے ہیں۔ یہ آگ آئل پلیٹ فارم پیمیکس کے قریب لگی ہے۔
پیمیکس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آگ پانچ گھنٹے سے زائد تک لگی رہی۔
Sobre el incendio registrado en aguas del Golfo de México, en la Sonda de Campeche, a unos metros de la plataforma Ku-Charly (dentro del Activo Integral de Producción Ku Maloob Zaap)
— Manuel Lopez San Martin (@MLopezSanMartin) July 2, 2021
Tres barcos han apoyado para sofocar las llamas pic.twitter.com/thIOl8PLQo
آئل کمپنی کے ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ آئل پلیٹ فارم کے لیے گیس کی پائپ لائن پانی کے اندر سے گزاری گئی ہے جو پلیٹ فارم کو کُو مالوب زاپ سے جوڑتی ہے۔ کُو مالوب زاپ میکسیکو کی خلیج کے جنوری کنارے کے قریب واقع ہے۔
پیمیکس کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ پروڈکشن کے کام پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر 15 منٹ پر آگ لگی جس کو صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب مکمل طور پر بجھا دیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔
پیمیکس کمپنی جو پہلے بھی ایسے واقعات کا ریکارڈ رکھتی ہے، کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اس نے 12 انچ کے ڈایامیٹر والوز کو بند کر دیا ہے۔
میکسیکوز آئل سیفٹی کے سربراہ اینجل کیریزیلز نے ٹوئٹر پر لکھا آگ زیادہ پھیلی نہیں‘ تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ پانی کی سطح پر کیا چیز جل رہی تھی۔ کُو مالوب زاپ پیمیکس کا خام تیل کا سب سے بڑا یونٹ ہے جو 40 فیصد سے زیادہ تقریباً ایک 17 لاکھ بیرل پیداوار دیتا ہے۔