چین میں ایک لاکھ 40 ہزار سال پرانی کھوپڑی برآمد

Published On 06 July,2021 12:44 pm

بیجنگ:(روزنامہ دنیا) چین میں ایک لاکھ چالیس ہزار سال پرانی کھوپڑی برآمدہوئی ہے ، جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ شاید انسانوں کی نئی قسم کی ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کاکہنا ہے کہ یہ کھوپڑی انسانوں کے ارتقا سے متعلق سمجھنے میں مدد دے گی۔ بڑے سر، دھنسی ہوئی آنکھوں اور بھنوؤں کے اوپر ابھر ی ہوئی ہڈی والے انسانوں کو ڈریگن مین کا نام دیا گیا ہے۔ کھوپڑی 1933ء میں ایک کسان کو ملی تھی جس نے جاپانی فوج سے محفوظ رکھنے کیلئے چھپا دی تھی، بعد میں یہ کھوپڑی چینی پروفیسر کو تجزیے کیلئے دی گئی۔


ماہرین نے بتایا کہ یہ قدیمی انسانی نسل کے مقابلے آج کی موجودہ نسل کے انسان سے زیادہ قریب ہے، اگر اس کو علیحدہ نوع کا درجہ دے بھی دیا جائے تویہ ہمارے سسٹر سپیسز ہوں گے۔  

Advertisement