کراکس :(روزنامہ دنیا) ملازم کو سکوں میں تنخواہ ادا کرنا کمپنی کو مہنگا پڑگیا، وینزویلین میئر نے ملازم کو ہزاروں سکوں کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی کرنے پر کمپنی بند کردی۔
میڈیا رپور ٹ کے مطابق ملازم رسل مانوسا نے کہا کہ جب میں کمپنی کے کیش کاؤنٹر پر پہنچا اور تنخواہ طلب کی تو کیشئر نے ہزاروں سکوں کی صورت میں کئی بیگز میں تنخواہ ادا کی جس کی تصویر رسل مانوسا کے رشتے دار نے فیس بک پر شیئر کردی۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سکوں کی کہانی وینزویلا سٹی کے میئر تک بھی پہنچ گئی، جس پر میئر ریکس گیچالیئن نے کمپنی کے ترجمان اور رسل مانوسا کے مابین اپنے دفتر میں مذاکرات کر ائے جن کو فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا۔
مذاکرات کے دوران کمپنی ترجمان میئر اور متاثرہ ملازم کو قائل کرنے میں ناکام رہے۔ بعدازاں حکام نے کہا کہ کمپنی مالک کو جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ کمپنی کیخلاف تحقیقات جاری ہیں لیکن میئر نے کمپنی کا بزنس پرمٹ منسوخ کرکے 15 روز کیلئے کمپنی بند کردی۔