نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شہری میکس ولچر اور اہلیہ ٹرش نے سونے سے قبل بسترکے نیچے سے 18 سانپ بر آمد ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرش کا کہنا تھا کہ انہیں بستر کے نیچے فرش پر چلتی ہوئی چیز محسوس ہوئی جس کو دیکھنے کے لیے قریب گئیں تو حرکت شروع کردی تھی تاہم کچھ لمحوں میں خاوند کو بھی سانپ دکھائی دیا۔
انہوں نے کہا کہ سانپوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے 18 ہوگئی لیکن وہ انہیں مارنا نہیں چاہتے تھے اس لیے سانپوں کو اوزار سے پکڑ کر بیگ میں جمع کرتے گئے اور بغیر مشکل کے قریبی کریک میں چھوڑ دیا گیا۔
میکس کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد انہوں نے جنگلی حیات کے ماہرین سے رجوع کرکے گھر بلایا تاکہ وہ مزید سانپ کے بچے ڈھونڈ سکیں۔
ماحولیاتی معلم کیملیا شرمین نے کہا کہ اگر کسی گھر میں چوہے پریشان کرتے ہیں اس صورت میں سانپ آپ کی مدد کر سکتے ہیں، سردیوں کے مقابلے میں ان کا جسم گرمیوں میں زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے وہ چست رہتے ہیں اس لیے سردی کے موسم میں ان کو گھروں میں گھستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
— KABB FOX 29 (@KABBFOX29) July 14, 2021