کنیکٹی کٹ: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں ایک چلتے ہوئے سیلون کے مالک نے پورا کاروبار اپنی بہترین ملازمہ کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کر دیا ہے۔
کنیکٹی کٹ کے شہر نیو ہیون میں واقع ایک سیلون کے مالک پایئو امپیراٹی نے اپنی بہترین ملازمہ کیتھی مورا کے ہاتھ پورا سیلون فروخت کیا جس کی اعزازی قیمت ایک ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ پندرہ سال قبل کیتھی مورا ٹیکنیکل ہائی سکول سے پڑھ کر اٹلی ہیئر سیلون سے وابستہ ہوئیں اور ایک طویل عرصے تک اس سے وابستہ رہیں۔
پایئو کیمطابق کیتھی بہت اچھی ہیئر ڈریسر ہیں، ان کا اخلاق بھی بہت اعلیٰ ہیں اسی لیے میں نے اپنی د کان ان کے ہاتھوں ایک ڈالر میں فروخت کر دی ہے اور اب بھی ہم دوست ہی رہیں گے۔ اس طرح کیتھی ہزاروں ڈالر کی دکان کی مالک ہوگئیں، جن میں قیمتی سامان اور بہت سارے گاہک بھی ان کی جھولی میں آگئے تاہم وہ اس کا کرایہ اپنے پرانے مالک کو دیتی رہیں گی۔