وزیرآباد:(روزنامہ دنیا) شادی کے روز دولہا حادثے میں زخمی ہو گیا جس پر دلہن ہسپتال پہنچ گئی اور دونوں کا وہاں ہی نکاح کروا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دھونکل کے رہائشی رضوان کی 9جولائی کو ماریہ سے شادی ہونا تھی لیکن 8 جولائی کی رات رضوان حادثے کاشکارہوگیااور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی جس پر رضوان کو ہسپتال داخل کر لیا گیا، حادثہ کے بعد رضوان کی دلہن ماریہ عروسی لباس پہن کر ہسپتال پہنچ گئی جہاں انتظامیہ کی اجازت سے دونوں کا نکاح کرا دیا گیا۔
نکاح کے بعد دلہن نے بیڈ پر زخمی دولہے کے ساتھ شادی کی تصویر بنائی، اہل خانہ کے مطابق دولہا رضوان اٹلی میں رہتاہے اورشادی کیلئے پاکستان آیا تھا۔