بنگلہ دیش میں 20 انچ کی 2 سالہ گائے 'رانی' کے چرچے

Published On 11 July,2021 09:39 am

ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلہ دیش میں تقریبا دوسال کی صرف 20 انچ کی گائے 'رانی' کے چرچے ہیں، لوگ جوق در جوق اسے دیکھنے آ رہے ہیں۔

ڈھاکہ کے قریب واقع فارم پر ہزاروں لوگ اس ننھی گائے کو دیکھنے آ رہے ہیں، رانی نامی گائے کا وزن 28 کلو ہے اور عمر 23 ماہ ہے، فارم کے مالک کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے چھوٹی گائے ہے۔

انہوں نے گینز بک آف ریکارڈ سے رابطہ کر لیا ہے، مالک کا مزید کہنا ہے یہ دن میں دو بار کم مقدار میں چوکر اور گھاس کھاتی ہے اور اسے باہر گھومنا پسند ہے۔


 

Advertisement