دلہن کو پانی پوری سے بنے تاج اور ہار پہنانے کی ویڈیو وائرل

Published On 09 July,2021 05:40 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں منفرد شادی سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی، تقریب کے دوران دلہن کو پانی پوری سے بنا تاج اور گلے کا ہار پہنایا گیا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے لیے یہ شادی اس وقت یادگار اور انوکھی ثابت ہوئی کہ جب اس کے گھر والوں نے پانی پوری سے بنا تاج لڑکی کے سر پر رکھا۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات بھارتی شہری شادی کو یادگار بنانے کے لیے کھیل یا رسم کے طور پر ایسی انوکھی حرکتیں کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ تقریب کے سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچے بکھر گئے۔

آکاشیا نامی لڑکی کی ابھی شیک سے ہونے شادی پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دلہن عروسی لباس زیب تن کیے مسکراتی نظر آرہی ہے۔

لڑکی کے سرپر ناصرف پانی پوری کا تاج رکھا گیا بلکہ اس کے بعد پاپڑ کے ٹکڑے بھی عمارت کی شکل میں سر پر سجائے گئے جو بعد میں ٹوٹ کر بکھر گئے۔

یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی وائرل ہوئی۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شادی کی تقریب میں یہ رسم پہلی مرتبہ دیکھا۔
 

Advertisement