نئی دلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے، جہاں پر شادی کے کچھ روز بعد ہی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، شہری اہلیہ اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے پولیس سٹیشن پہنچ گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شخص کی جانب سے اہلیہ، ساس سسر اور شادی میں شامل دیگر فریقین کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کی شادی ایک مخنث سے کروائی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں بتایا جاچکا ہے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی کے دو روز بعد ہی اس وقت بیوی کو طلاق دے دی جب اسے پتا چلا کہ ان کی بیوی دراصل مرد ہے۔
بھارتی میڈیا کانپور کے شہری نے شادی کے 2 ماہ بعد بیوی سمیت سسرال والوں اور شادی میں شامل دیگر فریقین کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شادی کے وقت سسرالیوں کی جانب سے دھوکا دیا گیا۔
شہری کا دعویٰ ہے کہ بیوی کے طبی معائنے کےبعد پتا چلا کہ وہ خاتون کے بجائے مخنث ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق درخواستگزار نے سسرال والوں سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے جس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔