ذہنی بے چینی مردوں کے مقابلے خواتین میں دگنی

Published On 13 July,2021 09:17 am

واشنگٹن:(روزنامہ دنیا) امریکا کی انڈیانا یونیورسٹی کے سکول آف میڈیسن میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ذہنی بیماری اکثر دگنی ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ خواتین کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے میں سماجی اور ثقافتی عوامل کے اہم کردار ادا کرنے کے بہت زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ تحقیق میں شامل تھاٹیانے ڈی اولیویرا سرگیو کے مطابق خواتین کے اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ کورونا نے بھی لوگوں میں اس بیماری کو بڑے پیمانے پر بڑھایا ہے۔

تحقیقی ٹیم نے نر اور مادہ چوہوں پر کئے گئے اپنے تجربے سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ذہنی بے چینی کی بیماری میں جنس کا فرق بھی ایک اہم محرک ہے اور اس حوالے سے حیاتیاتی ردعمل بھی مختلف ہوتا ہے ۔ اس تحقیق کے نتائج جرنل سائیکو فارماکولوجی میں شائع ہوئی ہے ۔
 

Advertisement