دولہا ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر دلہن لینے پہنچ گیا

Published On 12 July,2021 12:37 pm

پھالیہ:(روزنامہ دنیا) پھالیہ میں انوکھی شادی، دولہا میاں ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر دلہن لینے پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بارات گجرات کے علاقہ منگووال سے پھالیہ کے میرج ہال پر پہنچی، ہیلی کاپٹر سے نوٹ بھی نچھاور کئے، بارات کے لئے خصوصی طور پر ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے دولہا میاں پھالیہ جم خانہ پہنچے تو شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، خوب شہنائیاں بجیں۔ دولہا کا تعلق آزاد کشمیر کے گاوں کجلانی سے ہے۔

برطانیہ میں کوویڈ 19 کے باعث لاک ڈاون کے سبب خاندان بچوں کی شادی کیلئے پاکستان آیا، دولہا نے شادی کو یادگار بنانے کیلئے خواہش ظاہر کی کہ وہ ہیلی کاپٹر پر بارات لانا چاہتا ہے جس پر اسلام آباد کی ایک نجی کمپنی سے ہیلی کاپٹر کرائے پر حاصل کیا گیا۔دولہا کا بڑا بھائی برطانیہ میں کاروبار سے وابستہ ہے جس نے چھوٹے بھائی کی خواہش کو پورا کیا۔

 

Advertisement