دنیا کے طویل ترین کیچوے آسٹریلیا کی بیس ریورویلی میں موجود

Published On 12 August,2021 08:19 am

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلیامیں دنیا کا سب سے طویل کیچوا پایا جاتا ہے جو چھ فٹ سے زائد لمبا ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسے کیچووں کی بہتات آپ وکٹوریہ کے شمال میں گپس لینڈ نامی علاقے کی بیس ریورویلی میں دیکھ سکتے ہیں ۔اسے عموماً گپس لینڈ کیچوا کہا جاتا ہے اور اس کا حیاتیاتی نام میگااسکولائڈز آسٹریلس ہے۔

یہ شرمیلا کیڑا زمین کے نیچے رہتا ہے اور کبھی کبھار ہی اوپر آتا ہے جبکہ ماحول کتنا ہی بدل جائے یہ زندہ رہتا ہے ۔ آسٹریلوی جھیل کے کنارے 150 مربع میل کے علاقے میں یہ موجود رہتا ہے جہاں پہلے گھنا جنگل تھا اور اب کھیتی باڑی ہوتی ہے۔
 

Advertisement