برطانوی شہری نے جنگ میں استعمال ہونے والے ٹینک کو ٹیکسی بنا لیا

Published On 12 November,2021 11:03 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی شہری نے جنگ میں استعمال ہونے والے ٹینک کو ٹیکسی کے طور پر چلانا شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹینک ٹیکسی کا مالک کرایہ بہت بھاری وصول کرتا ہے جو پونے 2 لاکھ روپے کے قریب ہے۔ ابھی حکومت نے انہیں عام سواریاں بٹھانے کی اجازت نہیں دی، صرف شادی بیاہ اور فوتگی کی تقریبات میں ٹینک چلا سکتے ہیں۔

مرلن بیچلر نے یہ ٹینک خریدنے اور اس کی مرمت پر 35 ہزار ڈالر خرچ کئے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک منفرد خیال ہے جسے لوگ خوب پسند کر رہے ہیں اور خوشی سے ٹینک کا کرایہ ادا کرتے ہیں۔