دولہا دلہن نے شادی کے کارڈ پر کھانے کے پیسے بھی درج کردیے

Published On 12 November,2021 06:33 pm

نئی دہلی:(ویب ڈیسک) بھارت سے ایک ایسی حیران کن خبر آئی ہے جس نے سب کو ششدر کر دیا ہے، جہاں پر غیر ملکی جوڑے نے اخراجات نہ اٹھائے جانے پر شادی میں شرکت کرنے والوں سے پیسے مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق زیادہ تر لوگ اچھے کھانوں سے سیر ہونے کی خواہش لیے بھی شادی میں شرکت کرتے ہیں لیکن آپ نے کبھی سوچا ہے اگر شادی میں شرکت کے ساتھ ساتھ آپ سے کھانے کے پیسے بھی مانگ لیے جائیں تو کیسا ہوگا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں درج تھا کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان شادی میں کھائے جانے والے کھانے کے لیے 99 ڈالر (تقریباً17ہزار پاکستانی روپے) کیوںکہ نوبیاہتا جوڑا مہمانوں کے کھانےکے اخراجات نہیں اٹھاسکتا۔

ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے اس دعوت نامے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر فی مہمان 99 ڈالر (تقریباً 17 ہزار پاکستانی روپے)لکھے گئے تھے لیکن اس شادی میں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ بچوں کا کھانا مفت تھا۔