ہزاروں افراد کی پسندیدہ فلم سٹار ڈولفن زندگی کی بازی ہار گئی

Published On 14 November,2021 10:05 am

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکہ میں ہزاروں افراد کی پسندیدہ اور ڈولفن ٹیل کی اسٹار ونٹر نامی ڈولفن ہلاک ہو گئی۔

فلوریڈا کی مشہورڈولفن کے مداح پوری دنیامیں ہیں جسے ہردلعزیز ڈولفن کےطورپربھی جانا جاتاتھا، سولہ سال قبل پیش آنے والےایک حادثے کے بعد ونٹر کومصنوعی دم لگائی گئی تھی۔

میرین ایکیوریم کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈولفن کی جان بچانے کیلئے جتنی کوشش کر سکتے تھے، کر گذرے۔ وہ آنتوں کے مرض میں مبتلا تھی۔  ونٹر نے 2011 کی معروف فلم  "ڈولفن ٹیل" میں کردار نبھایا تھا جس کے سبب بچوں اورخواتین سمیت  ہر عمر کےافراد ونٹر کے فین بن گئے تھے اور اس کو ایکیوریم میں دیکھنے کیلئے آنے والوں کا رش لگا رہتا تھا۔