یونیورسٹی کے نام بھیجے گئے پیکٹ سے ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کے کرنسی نوٹ برآمد

Published On 27 December,2021 12:43 pm

نیویارک: (روزنامہ دنیا) سٹی کالج آف نیویارک میں پروفیسر مینن کے نام بھیجے گئے ایک پراسرار پیکٹ سے ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی کالج آف نیویارک کے شعبہ طبیعات کے سربراہ پروفیسر مینن کے نام گذشتہ برس ایک پیکٹ موصول ہوا تھا جو وبا کے دوران جامعہ کے بند ہونے کے سبب پروفیسر تک نہیں پہنچ سکا تھا۔یونیورسٹی کھلی تو عملے نے پیکٹ پروفیسر تک پہنچایا۔

پیکٹ کو کھولا گیا تو اس کے اندر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر کے کرنسی نوٹ پائے گئے۔ پیکٹ سے ملنے والے خط کے مطابق ڈالرز بھیجنے والا اسی کالج کا سابق طالبعلم ہے جو اب ایک سائنس دان ہے اور رقم طلبا کو عطیہ کرنا چاہتا ہے۔

کالج عملے نے جب ماضی کا ریکارڈ چیک کیا تو اس نام کا کوئی طالبعلم نہ ملا ، اس سے پتہ چلا کہ ضرورت مند طلبا کی مدد کرنے والا اپنا نام پوشیدہ رکھنا چاہتا ہے۔

Advertisement