ڈائنو سار سے بھی قدیم دیو قامت سمندری جانور دریافت

Published On 26 December,2021 08:25 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی سائنس دانوں نے نیواڈٓا کے پہاڑوں میں ایک ایسے دیو قامت سمندری جانور کے رکازات دریافت کئے ہیں جو تقریبا 24 کروڑ سال قدیم ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سمندری جانور کی کھوپڑی 6 فٹ سے بھی زیادہ لمبی ہے جس کی بنیاد پر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ یہ سمندری جانور کم از کم 56 فٹ لمبا رہا ہو گا۔ اس قدیم و معدوم جانور کا تعلق سمندری جانوروں کے "اکتھیوسار" قبیلے سے ہے جسے سمندری ڈائنو سار بھی کہا جاتا ہے۔

اکتھیوسارز کے رکازات بہت کم ملے ہیں جو اگرچہ 25 کروڑ سال پرانے ہیں لیکن جسامت میں خاصے کم ہیں، اسے سمبوشپونڈائلس ینگورم کا نام دیا گیا ہے۔

Advertisement